نئی دہلی ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے ٹسٹ کرنے والی لیبارٹریز کی تعداد تیزی سے بڑھ کر 1 ہزار180 ہوگئی ہے ۔ہفتہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی جانچ کرنے والی لیبارٹریز کی فہرست میں ریکارڈ 11 عدد لیبز کا اضافہ ہوا ہے ۔ان میں سے سرکاری لیبز کی تعداد 841 اور پرائیویٹ لیبز کی تعداد 339 ہے ۔ اصل وقت میں آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹسٹ لیب 620 ہے (حکومت: 386 ، نجی: 234) جبکہ ٹرو نیٹ پر مبنی ٹسٹ لیبز کی تعداد 463 (حکومت: 420 ، نجی: 43) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹسٹ لیب 97 (حکومت: 35 ، نجی: 62) ہیں۔ ان 1 ہزار180 لیبز نے 10 جولائی کو کورونا وائرس کے کل 2 لایکھ 82 ہزار511 نمونوں کی جانچ کی۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 1 کروڑ13 لاکھ07 ہزار02 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے ۔