ملک میں کورونا کا قہر ‘ تقریباً 50 ہزار اموات ،متاثرین 25 لاکھ سے متجاوز

,

   

نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس کے سنگین حالات کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 944 افراد کی موت سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی ، جبکہ وائرس کے 63 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد 25.89 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔اتوار کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 63489 کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 2589682 ہوگئی ہے ، جبکہ 944 اموات سے مہلوکین کی مجموعی تعداد 49980 ہوگئی ہے ۔ یہ اطمینان کی بات ہے کہ ایک ہی دن میں 53322 افراد کی شفایابی سے جان لیوا وبا سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1862258 لاکھ ہوگئی ہے ۔ملک میں اب فعال کیسز26.16 فیصد ، شفایابی کی شرح 71.91 فیصد اور اموات کی شرح 1.93 فیصد ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 4854 سے بڑھ کر 156719 ہوگئی اور322افراد کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 19749 ہوگئی۔ اس مدت کے دوران 6،844 افراد مہلک وبا سے شفایاب ہوئے جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 4،08،286 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسزاسی ریاست میں ہیں۔