ملک میں کورونا کا قہر جاری، گھنٹہ میں 150 اموات

,

   

10 دن میں 40 ہزار سے زائد اموات، ملک کی نصف ریاستوں میں مکمل لاک ڈاؤن
پہلی لہر میں ایک کروڑ کیس کیلئے ایک سال، دوسری لہر میں صرف 82 دنوں میں ایک کروڑ کیس
حیدرآباد : ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ ایک گھنٹہ میں 150 اموات ہورہی ہیں۔ گزشتہ 5 دن سے روزانہ 4 لاکھ سے زائد کورونا کے پازیٹیو کیسیس درج ہورہے ہیں۔ 10 دن میں 40 ہزار سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ 82 دنوں میں ایک کروڑ سے زیادہ نئے کورونا کیسیس درج ہوئے ہیں۔ ملک کی نصف سے زیادہ ریاستوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران سارے ملک میں 4187 اموات ہوئیں جو ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ ملک میں تاحال 2,18,92,676 کروڑ لوگ کورونا سے متاثر ہوئے۔1,79,30,960 کروڑ لوگ کوروبا وباء سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی 37,23,446 لاکھ کورونا کے سرگرم کیسیس ہیں اور کورونا سے 2,38,270 لاکھ اموات ہوئی ہیں۔ ابھی تک سارے ملک میں 16,73,46,544 کروڑ لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ دیا گیا ہے۔ کورونا کی پہلی لہر میں ایک سال کے دوران 14 فبروری تک 1,09,16,481 کروڑ کیس درج ہوئے تھے۔ تاہم دوسری لہر میں صرف 82 دنوں میں ایک کروڑ 10 لاکھ کورونا کے نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کس قدر خطرناک ہے۔ کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے مختلف ریاستوں نے نائیٹ کرفیو ویکنڈ کرفیو نافذ کیا۔ اس سے بھی کنٹرول نہ ہونے پر ملک کی نصف سے زیادہ ریساتوں میں ایک ہفتہ،10 دن یا 15 دن کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ ریاست کیرالا میں آج سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا۔ گوا میں 9 مئی تا 23 مئی لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا۔ کرناٹک، راجستھان اور تاملناڈو میں 10 مئی تا 24 مئی مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا۔ کورونا اموات سے ملک بھر میں شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں آخری رسومات اور تدفین کے لئے نعشوں کو قطاروں میں رکھا گیا۔