ملک میں کورونا کیسیس میں بتدریج اضافہ

   

نئی دہلی: ملک میں عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کی رفتار ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس انفیکشن کے 8582 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے اتوار کو کہا کہ آج 195.07کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 8,582 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔