نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے دن ایک جامع جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں کووڈ 19کی ملک بھرمیں صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں وزیراعظم کو ان 12 ریاستوں کی صورتحال سے واقف کروایا گیا جہاں ہر ریاست میں ایک لاکھ سے زیادہ سرگرم معاملات پیش آئے ۔ انہوں نے ریاستوں کو ہدایت دی کہ وہ وباء پر قابو پانے کیلئے عاجلانہ اور موثر اقدامات کو یقینی بنائیں ۔ وزیراعظم کو ریاست میں ہیلت انفراسٹرکچر کو فروغ دینے سے متعلق تفصیلات سے بھی واقف کروایا گیا۔ وزیراعظم نے ہر حال میں ٹیکہ اندازی کے عمل کو جاری رکھنے پر زور دیا ۔
اور ہر ممکن مدد اور سرپرستی فراہم کریں جس سے حفظان صحت کے انفراسٹرکچر پر قابو پایا جاسکے ۔