ملک میں کورونا کےایکٹیو معاملات میں کمی

   

نئی دہلی، 17 جون (یو این آئی) ملک میں گزشتہ تین دنوں کے دوران کورونا کے ایکٹو معاملوں میں کمی دیکھی گئی ہے اور منگل کی صبح تک ایکٹو معاملوں کی تعداد کم ہو کر 6836 ہو گئی ہے ۔ اس سے قبل اتوار اور پیر کو فعال کیسوں کی کل تعداد بالترتیب 7383 اور 7264 تھی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے ایک اور مریض کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 109 ہو گئی ہے اور 428 معاملوں کی کمی کے ساتھ ایکٹو کیسز کی کل تعداد 6836 ہو گئی ہے۔
، اس کے ساتھ ہی 1168 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک اس وائرس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 14227 ہو گئی ہے ۔ گزشتہ مئی تک ملک میں کورونا کے سرگرم معاملے صرف 257 تھے ۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹرا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض کی کورونا انفیکشن سے موت ہوئی ہے ۔ اس عرصے میں جہاں 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا، وہیں 11 ریاستوں میں ان میں کمی دیکھی گئی۔پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ فعال معاملے جہاں رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں ، کرناٹک (105)، ہریانہ (12)، پنجاب (10) اور راجستھان (29) ہے جب کہ کیرالا (261)، دہلی (94)، گجرات (185) اور مہاراشٹرا (28) معاملے کم ہوئے ہیں۔