ملک میں کورونا کے اب تک 7.31 کروڑ نمونوں کی جانچ

   

نئی دہلی۔ ملک میں عالمی وباکووڈ ۔19 کی روک تھام کیلئے کورونا وائرس کی زیادہ سے زیادہ جانچ مہم میں 28 ستمبر کو ملک میں 11 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے کورونا ٹسٹ کی مجموعی تعداد 7.31 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے آج جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 28 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ ایک دن پہلے کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا زیادہ تھے ۔