ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں میں اضافہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے معاملوں کے مقابلے میں اس کے انفیکشن سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد میں کمی آنے سے زیر علاج مریضوں میں ایک بارپھر سے اضافہ ہوا ہے ۔ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران زیر علاج مریضوں میں 1215 کا اضافہ ہوا ہے جس سے یہ تعداد بڑھکر 4,40,962 ہوگئی ہے ۔پچھلے کچھ دنوں سے فعال معاملوں میں مسلسل کمی آرہی تھی لیکن جمعہ کو اس تعداد میں 491 کا اضافہ ہوا تھا جبکہ ہفتے کو 4047 کی کمی آئی تھی ۔اس دوران ملک میں کورونا کے معاملے 90.95 لاکھ کو پار کر گئے ہیں لیکن سکون کی بات ہے کہ اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور صحت یابی کی شرح بڑھکر 93.69 پر آگئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 45,209 نئے معاملے سامنے آئے اور متاثرین کی تعداد 90.95 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔