نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) ایکٹیو کیسز میں کمی کی وجہ سے ملک میں کورونا انفیکشن کے زیر علاج مریضوں کی تعداد گھٹ کر 7131 ہو گئی ہے ۔ آج صبح 8 بجے تک کورونا وائرس کے 23 نئے متاثرین سامنے آئے اور ایک مریض کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 78 ہو گئی ہے ۔ جمعرات کے روز ، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 7154 تک پہنچ گئی تھی۔ وزارت صحت وخاندانی بہبود کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن سے ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 78 ہو گئی ہے ۔