ملک میں کورونا کے 41 ہزار سے زائد نئے کیسز

   

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 41 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے اور 581 افراد کی اس وبا سے موت ہوگئی ۔ اس دوران بدھ کے روز 34 لاکھ 97 ہزار 058 افراد کوکورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 39 کروڑ 13 لاکھ 40 ہزار 491 افراد کوٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد وشمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41،806 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ نو لاکھ 87 ہزار 880 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 39 ہزار 130 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ ایک لاکھ 43 ہزار 850 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز2095 بڑھ کر چارلاکھ 32 ہزار 41 ہوگئے ہیں۔