نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 287 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے میں ایک مریض کی موت ہو گئی ہے ۔دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1317 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 2,20,67,11,869 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔جمعرات کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 297 کم ہو کر 3,925 رہ گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,872 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں چھتیس گڑھ میں ایک مریض کی کورونا سے موت ہو گئی۔