نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں اس سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد زیادہ رہی اور 560 معاملے کم ہوکر اس کی تعداد 8115 رہ گئی۔دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 1282 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا ہے ۔ ملک میں اب تک 2206698132 افراد کا ویکسینیشن کیاجاچکا ہے ۔اتوار کو وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایکٹو کیسز کی تعداد 560 کم ہو کر 8115 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر531832 ہو گئی ہے ۔
