ملک میں کووڈ ٹیکہ اندازی113.68 کروڑ سے آگے

   

نئی دہلی: ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67.82 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ ویکسینیشن کی تعداد 113.68 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے چہارشنبہ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 لاکھ 82 ہزار 42 افرد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک کل ویکسینیشن 113 کروڑ 68 لاکھ 79 ہزار 685 ہو گئی ہے ۔وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12134 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جبکہ اب تک تین کروڑ 38 لاکھ 75 ہزار 890 لوگ ہلاکت خیز کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔