نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 59.48 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے ۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں مجموعی ویکسینیشن کی تعداد 92.17 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت نے چہارشنبہ کو یہاں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ19کے 18 ہزار 833 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 24 ہزار 770 افراد شفایاب ہو ئے ہیں۔وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 97.94 فیصد ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق اب تک کل تین کروڑ 31 لاکھ 75 ہزار 656 کووڈ مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 لاکھ نو ہزار 825 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 57 کروڑ 68 لاکھ تین ہزار 867 ٹسٹ کئے جا چکے ہیں۔