ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 27مریضوں کی موت

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 3,012 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے فعال کیسوں کی کل تعداد کم ہو کر 33,232 ہو گئی ہے اور اسی عرصے میں 27 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1930 افراد کی ویکسینیشن کی گئی ہے ۔ ملک میں اب تک 2,20,66,75,365 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔جمعہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,64,289 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,642 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6587 بڑھ کر 4,43,99,415 تک پہنچ گئی ہے ۔اوڈیشہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 92 فعال معاملات کا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال میں 41، میگھالیہ میں آٹھ، سکم میں سات، منی پور میں تین، اروناچل پردیش اور میزورم میں دو دو معاملات کا اضافہ ہوا ہے ۔