ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناسے7مریضوں کی موت

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے سات مریضوں کی موت ہوئی ہے اور انفیکشن کے 920 فعال معاملے بڑھے ہیں۔اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 749 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے ۔ ملک میں اب تک 2206627271 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔منگل کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 61233 ہو گئی ہے ۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 44834859 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 531152 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کا اعدادوشمار 6702 بڑھ کر 44242474 تک پہنچ گیاہے ۔ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران چھتیس گڑھ میں ایکٹو کیسزکی تعداد میں سب سے زیادہ 381 کا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔