نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے کسی بھی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,696 پر برقرار ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.06 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے فعال معاملوں میں اضافہ ہوا ہے ، جس کی وجہ سے اب ان کی تعداد بڑھ کر 3421 ہو گئی ہے اور ایکٹو کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 163 افراد کورونا سے ٹھیک ہوچکے ہیں جس کے باعث اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 43 ہزار 342 ہوگئی ہے۔