ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 19 مریضوں کی موت

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 19 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور انفیکشن کے 3,822 فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 807 افراد کو ٹیکے دیئے گئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 2,20,66,26,324 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ اتوار کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 5,75,42 ہوگئی ہے ۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,48,18,115 ہوگئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 5,31,114 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6,248 بڑھ کر 4,42,29,459 تک پہنچ گئی ہے ۔