نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 178 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں، جس سے اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر44142032 ہوگئی ہے اور ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.00 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے 69 ایکٹو کیسز میں کمی کے باعث ان کی تعداد کم ہوکر 3490 ہو گئی ہے ۔ فعال کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے ایک مریض کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 530677 ہوگئی ہے ، شرح اموات 1.19 فیصد ہے ۔