نئی دہلی 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے جمعہ کو کہاکہ ملک میں ہائیڈرو کسیکلورو کوئین کا خاطر خواہ ذخیرہ موجود ہے اور اس ریاست کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں کہ گھریلو مارکٹ میں اس کی کوئی قلت نہ رہے۔ ملیریا کے انسداد کے لئے استعمال کی جانے والی یہ دوا بنانے والا سب سے بڑا ملک ہندوستان اب دنیا بھر پر دہشت طاری کرنے والی خوفناک کورونا وباء کے خلاف لڑائی میں منظر بدلنے والی کلیدی طاقت کی حیثیت سے اُبھرا ہے۔ قومی فارماسیوٹیکل پراسسنگ اتھاریٹی کے چیرمین شوبھرا سنگھ نے پی ٹی آئی سے کہاکہ ’ملک میں ہائیڈرو کسیکلورو کوتین کا خاطر خواہ اسٹاک موجود ہے۔ ’روز مرہ کی بنیاد پر اس کی مانگ، پیداوار اور رسدات کا جائزہ لے رہے ہیں‘۔