ہنگامی حالات سے نمٹنے شاہراوں کے قریب دواخانوں کو بہتر بنانے کے اقدامات
حیدرآباد۔11 فروری(سیاست نیوز) ملک میں ہر گھنٹہ حادثہ میں 17 افراد کی موت واقع ہوتی ہے اور ان اموات کو روکنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں شاہراہوں کے قریب موجود دواخانوں میں صدمہ اور زخموں سے فوری نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے طور پر ان دواخانوں کو ترقی دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود بھی حادثاتی اموات میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے بلکہ حادثات میں اضافہ ہی ریکارڈ کیا جاتا رہا ہے۔ملک بھر میں ہونے والے حادثات میں 41 فیصدحادثات شہری علاقو ںمیں ہوا کرتے ہیں اور ان حادثات سے نمٹنے کیلئے بیشتر دواخانو ںمیں جونئیر ڈاکٹرس ایمرجنسی خدمات کے لئے موجود رہتے ہیں جبکہ بعض ایسے دواخانے بھی موجود ہیں جن میں بہترین آلات موجود ہیں اور ان کے ذریعہ حادثات کا شکار زخمیوں کی بروقت مدد کرتے ہوئے ان کی جان بچائی جاسکتی ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ و شاہراہ کی جانب سے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق سال 2012تا2017کے دوران جملہ 4 لاکھ 67 ہزار 44 حادثات رونما ہوئے ہیں اوران حادثات کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ہر گھنٹہ 53حادثات واقع ہوتے ہیںسال 2019 کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے پریہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک میں سرک حادثات میں 0.46 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سال 2018 کے دوران ملک بھر میں حادثہ کا شکار ہوتے ہوئے فوت ہونے والوں کی تعداد 1لاکھ 51ہزار 417 تک پہنچ چکی ہے اور زخمیوں کی تعداد 4لاکھ 69ہزار 418 تک جاچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق سال 2014کے دوران 4لاکھ 89ہزار400 حادثات پیش آئے اور ا میں ا لاکھ 39 ہزار 671 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اسی طرح سال 2015 کے دوران حادثات کا جملہ تعداد 5لاکھ 1ہزار423رہی جن میں 1لاکھ 46ہزار133 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔سال 2016 کے دوران 4لاکھ 80ہزار652 حادثات ریکارڈ کئے گئے ہیں جن میں 1لاکھ 50ہزار 785 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔سال 2017 کے دوران حادثات 4لاکھ 64ہزار910 پیش آئے جن میں 1لاکھ 47ہزار 913 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔سال 2018 میں حادثات کی تعداد 4لاکھ 67ہزار44رہی جن میں 1لاکھ 51ہزار417 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ان حادثات کو روکنے کیلئے شاہراہوں کے قریب موجود دواخانوں کو ترقی دیتے ہوئے ان میں ایمرجنسی ٹراما کئیر اور سخت نگہداشت والے عصری آلات سے لیں کمروں کی تیاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔