ملک میں 10 کروڑ بیت الخلا کی تعمیر : صدر کووند

   

نئی دہلی 6 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج کہا کہ ملک میں سوچھ بھارت مشن کے تحت تقریبا 10 کروڑ بیت الخلا تعمیر کئے گئے ہیں جس سے 55 کروڑ عوام کو فائدہ ہوا ہے انہوں نے مہاتما گاندھی انٹرنیشنل سینیٹیشن کنونشن کا حوالہ دیا اور کہا کہ کئی ملک ایسے ہیں جو سوچھ بھارت مشن کے تحت ہندوستان کی کامیابی سے سیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تجربہ کو ان ممالک کے ساتھ بانٹنا چاہئے ۔ یہ کنونشن 2018 میں منعقد ہوا تھا جس میں 70 ممالک نے حصہ لیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جملہ 10 کروڑ بیت الخلاف اس مشن کے تحت تعمیر کئے گئے ہیں۔