نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کووڈ۔19 کی جانچ کرنے والے لیب کی تعداد بڑھ کر 1331 ہوگئی ہے ۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ( آئی سی ایم آر )کے ذریعہ جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کی جانچ کرنے والے لیب کی فہرست میں دس نام اور جڑگئے ہیں۔ اس میں سرکاری لیب 911 اور 420 پرائیوٹ لیب ہیں۔اس وقت آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب 682 (سرکاری: 416 ، نجی:266) ہے جبکہ ٹروائٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیب کی تعداد 545 (سرکاری: 465 ، پرائیویٹ: 80) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی جانچ لیب (104سرکاری: 30 ، نجی:74) ہیں۔
