ملک میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 13 کی موت

   

نئی دہلی : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے 13 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور ایکٹیو کیسز میں اضافے کے درمیان انفیکشن کے 2,716 فعال کیسز بڑھے ہیں۔دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2334 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں 2,20,66,20,700 افراد کاویکسینیشن کی جاچکی ہے ۔جمعہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 28,303 ہو گئی ہے ۔