ملک میں 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 87,472 کورونا کے مریض صحت یاب

   

نئی دہلی: پورے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ تعداد میں 87472 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے ہیں۔ملک میں گزشتہ 11دن سے روزانہ 70ہزار سے زائد کورونامریض شفایاب ہورہے ہیں۔مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 87472 کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس سے قومی اوسط کورونا شفایابی شرح بڑھ کر 78.86 فیصد ہوگئی ہے ۔