ملک میں 28 اگست تک 4کروڑ نمونوں کی کورونا جانچ

   

نئی دہلی : ملک میں وبائی مرض کوویڈ 19 پر قابو پانے کے لئے جانچ کے دائرہ کار میں مسلسل توسیع کی جارہی ہے اور 28 اگست تک جانچ کرنے کی کل تعداد چار کروڑ کو پار کر چکی ہے۔ ہفتہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، 28 اگست تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے کل 4 کروڑ 40 لاکھ 6609 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ کونسل کے مطابق 28 اگست کو نو لاکھ 28 ہزار 761 نمونوں کی جانچ کی گئی۔21 اگست کو ملک میں ریکارڈ 10 لاکھ 23 ہزار 836 کورونا ٹیسٹ ہوئے تھے اور یہ دنیا کا تیسرا ملک تھا جس نے ایک ہی دن میں 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے تھے۔