ملک میں 5 دن کیلئے پاسپورٹ خدمات بند

   

نئی دہلی: ملک بھر میں پاسپورٹ سروس 5 دن کے لیے بند رہے گی۔ محکمہ پاسپورٹ نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ محکمہ نے کہا کہ پاسپورٹ سیوا پورٹل تکنیکی دیکھ بھال کی وجہ سے 29 اگست کی رات 8 بجے سے 2 ستمبر کی صبح 6 بجے تک بند رہے گا۔یعنی اب نیا پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے آپ کو 5 دن انتظار کرنا پڑے گا۔ اس کے ساتھ ہی، اگر آپ نے پہلے ہی نئے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کیا ہے اور آپ کو اس کے لیے 30 اگست سے 2 ستمبر کے درمیان کی تاریخ مل گئی ہے، تو وہ بھی منسوخ کر دی جائے گی اور بڑھا دی جائے گی۔محکمہ پاسپورٹ نے ایڈوائزری میں کہا کہ پانچ دن تک محکمہ کا کوئی کام نہیں ہو گا۔ خدمات کی معطلی کا اثر پاسپورٹ سیوا کیندر کے ساتھ ساتھ مقامی پاسپورٹ دفتر اور وزارت خارجہ میں بھی نظر آئے گا۔