نئی دہلی ۔ تقریبا 50 لاکھ استفادہ کنندگان کو اب تک ملک بھر میں کورونا کا ٹیکہ دیا گیا ہے ۔ ملک میں اب ایکٹیو کیسوں کی تعداد 1.51 لاکھ رہ گئی ہے ۔ وزارت صحت نے آج یہ بات بتائی ۔ اب ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی آتی جا رہی ہے اور اب یہ جملہ متاثرین کا صرف 1.4 فیصد رہ گئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں جملہ 12,408 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں ایک ملین افراد میں متاثرین کی تعداد دوسرے ممالک سے کم ہے ۔ روس ‘ جرمنی ‘ اٹلی ‘ برازیل ‘ فرانس ‘ برطانیہ اور امریکہ جیسے ممالک میں بھی یہ تعداد بہت زیادہ ہے ۔ وزارت صحت نے کہا کہ 17 ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد قومی تناسب سے بھی کم رہی ہے ۔ فبروری تک ملک بھر میں جملہ 5,49,59,445 افراد نے کورونا کے ٹیکے لئے تھے ۔ ایک دن کے دوران جملہ 5,09,893 افراد کو 11,184 مقامات پر ٹیکے دئے گئے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ 61 فیصد استفادہ کنندگان کا تعلق آٹھ ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں سے ہے ۔ اترپردیش میں ٹیکہ لینے والوں کی تعداد جملہ استفادہ کنندگان میں 11.9 فیصد ہے ۔ آج رپورٹ ئے گئے جملہ 12,408 نئے کورونا کیسوں میں کیرالا سب سے آگے ہے جہاں 6,102 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جملہ 5,339 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔