نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ماحولیات کے تحفظ کیلئے ملک میں 670 برقی بسوں کے چلانے کی منظوری دی ہے ۔ یہ بسیں مہاراشٹر ، گجرات ، گوا اور چنڈی گڑھ میں چلیں گی۔وزیرماحولیات پرکاش جاوڈیکر نے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں پہلے ہی 450 برقی بسیں چل رہی ہیں اور اب ان ریاستوں میں 670 الیکٹرک بسیں چلیں گی۔انہوں نے بتایا کہ برقی بس نہ صرف ماحول کی حفاظت کرے گی بلکہ یہ سستی بھی ہے کیونکہ ایک کلومیٹر چلنے میں ان کی لاگت ایک روپیہ 20 پیسے ہے ۔