ملک میں 7 ستمبر کو ’ خونی چاند ‘ کا مشاہدہ ممکن رات 9.58 بجے سے 1.26 بجے تک نظر آئے گا

   

حیدرآباد۔ یکم ۔ ستمبر ۔ ( سیاست نیوز ) ہندوستان میں 7 ستمبر کو ’خونی چاند‘ کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔ ملک میں 7 ستمبر چاند گہن کا مشاہدہ ممکن ہوگا کیونکہ 9:58 بجے شب شرو ع ہونے والا یہ چاند گہن درمیانی شب 1:26 بجے تک جاری رہے گا۔ اس نادر فلکیاتی نظارہ کیلئے ماہرین فلکیات بے چین ہیں اور ان کا کہناہے کہ یہ نادر فلکیاتی نظارہ دنیا بھر میں 7بلین افراد دیکھیں گے۔3گھنٹے 28منٹ تک رہنے والے اس نادر فلکیاتی نظارہ پر ماہرین فلکیات کا کہناہے کہ یہ چاند گہن مخصوص ہے کیونکہ اس دوران چاند میں نظر آنے والے داغ کے ساتھ چاند سرخ ہوجائے گا اسی لئے اسے ’خونی چاند ‘ کہا جاتا ہے۔اس کا مشاہدہ نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دیگر ایشیائی ممالک بالخصوص نیوزی لینڈ‘ انٹارٹیکا‘ فیجی ‘ کے علاوہ امریکہ اور آسٹریلیاء میں بھی کیا جائے گا۔علوم نجوم کے ماننے والوں کا کہناہے کہ 7 ستمبر کو چاند گہن کا آغاز دن میں 12 بجکر 57 منٹ پر ہوجائے گا اور جو لوگ چاند گہن سے شگون لیتے ہیں وہ اس وقت کے ساتھ ہی چاند گہن کے دوران پابندیوں پر عمل کرنے لگتے ہیں۔3