نئی دہلی: کورونا وائرس کی نئی شکل سے متاثرہ افراد کی تعداد ملک میں بڑھ کر اب 82 ہو گئی ہے ۔ مرکزی صحت اور خاندانی فلاح و بہبود نے جمعہ کے روز اطلاع دی کہ انساکانگ کی 10 لیب میں سے چھ لیب میں کی گئی جین اسٹرنگس ڈائگناسٹک سنٹر سے ان تمام متاثرین کا پتہ چلا ہے ۔ اِنساکانگ کی چار لیب این سی بی ایس، بنگلور، سی ڈی ایف ڈی حیدرآباد، آئی ایل ایس بھونیشور اور این سی سی ایس پونے میں ایک بھی سیمپل وائرس کے نئے ویریئنٹ سے متاثر نہیں پایا گیا ہے ۔