ملک وریاست کی ترقی کانگریس سے ہی ممکن

   

Ferty9 Clinic

کوہیرمیںسرپنچوںکی تہنیتی تقریب ‘ سریش کمارشیٹکارکاخطاب
کوہیر۔3جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کوہیرمنڈل میںنومنتخب کانگریس پارٹی حمایتی 18سرپنچوںکی کامیابی حاصل کرنے پرآج اس ضمن میںکوہیرمنڈل مستقر میں واقع بھارت فنکشن ہال میںایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میںآیا۔ اس موقع پرظہیرآباد حلقہ کے رکن پارلیمنٹ سریش کمارشیٹکار اور اے چندرشیکھرانچارج کانگریس پارٹی حلقہ اسمبلی ظہیرآباد اور محمدتنویرالدین سابق انڈسٹریل چیئرمین وغیرہ نے شرکت کی ۔اس موقع پرتقریب کو رکن پارلیمنٹ سریش کمار شیٹکار نے مخاطب کرتے ہوئے کہاہ سابق بی آرایس حکومت گزشتہ 10سال میںجو نہیںکرپائی کانگریس پارٹی ریونت ریڈی حکومت نے صر ف دوسال کے عرصہ میں کردکھایاہے ۔انہوںنے کہاکہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں مسلمانوںنے پارلیمنٹ کے انتخابات میں کانگریس پارٹی کا ساتھ دیاتھا‘ اس وجہ سے ہی ان کی کامیابی ممکن ہوئی ہے ۔ آنے والے میونسپل انتخابات میںبھی اس طرح محنت ولگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کی خواہش ہے کیونکہ ملک اور ریاست کی ترقی کانگریس پارٹی سے ہی ممکن ہوسکتی ہے ۔انہوںنے گائوںکی ترقی کیلئے ہرممکنہ کوشش کرنے کاتیقن دیا۔ اس موقع پرمحمدتنویرالدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سال سے گائوں میں سرپنچ نہیں ہونے سے ہرگائوں میںمسائل کے انبارہیں۔ اس موقع پراے چندرشیکھر اور ڈاکٹرریڈی کانگریس پارٹی سینئرقائدکے علاوہ محمد شمشیرعلی صدرکانگریس پارٹی کوہیرٹائون ‘ محمد شوکت علی سابق صدرنشین نے بھی مخاطب کرتے ہوئے نومنتخب سرپنچوںکو مبارکبادپیش کی ۔ اس موقع پرمحمداحمدعلی بھنڈاری دگوال سرپنچ ‘سیدلائق نمائندہ سرپنچ کویلی ‘راج کمارمنیارپلی سرپنچ کے علاوہ دیگرسرپنچوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گائوںکی سڑکوں کی ابترحالت ہوگئی ہے جس کی تعمیرومرمت کیلئے درکارفنڈس کی منظوری کی خواہش کی ۔اس موقع پررام لنگاریڈی صدرکانگریسپارٹی آتماکمیٹی چیئرمین نے اجلاس کی کاروائی کوانجام دیا ۔ اس موقع پرکانگریس پارٹی کارکنوںکی قابل لحاظ تعدادموجودتھی۔