ملک و ریاست کی ترقی کے لیے طلباء و نوجوانوں کو آگے آنے پر زور

   

دعوت افطار سے محمد اسمعیل الرب انصاری و ایس سرینواس کا خطاب
حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( راست ) : ملک و ریاست شہر کی ترقی میں طلباء و نوجوانوں آگے آنے میں ہی مزید ترقی امن کا ماحول برقرار رہے گا ۔ اس بات کا اظہار آج شام دعوت افطار زیر اہتمام امن کمیٹی ایرا ٹائیلنٹ اسکول راجندر نگر عطا پور اسکول میں مخاطب ہوتے ہوئے کیا ہے ۔ محمد اسمعیل الرب انصاری المعروف اردو انصاری صدر نشین مظہر ایجوکیشن سوسائٹی نے تمام کا تعارف کروایا اور مخاطب کیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس راجندر نگر عطا پور آئی پی ایس شری ایس سرینواس نے مدرسہ کی کارکردگی کی سراہنا کی اور کہا کہ ماہ رمضان سادگی ملنساری اخوت بھائی چارہ کا پیغام دیتا ہے ۔ محمد اسمعیل الرب انصاری نے سرپرستوں سے خواہش کی کہ وہ اپنے نونہالوں کو انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی تعلیم دلوائیں ۔ ڈاکٹر اعجاز الزماں سکریٹری ٹی پی سی سی نے بھی مخاطب کیا ۔ سید فصیح اللہ کرسپانڈنٹ اسکول اور مدرسہ پرنسپل محترمہ ہاجرہ انصاری نے ابتداء میں فردا فردا تمام کا خیر مقدم کیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس اور اے سی پی ٹی سرینواس نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر ہاجرہ انصاری ، سید فصیح اللہ اور ان کے اسٹاف کی ستائش کی گئی ۔ اس موقع پر موجود رہنے والوں میں سید مجتبیٰ عابدی ، مسعود علی ، محترمہ مسکان ، سید اقبال علی ٹی آر ایس لیڈر مرکزی کمیٹی و ممبر ہیومن رائٹس کمیٹی ساجد بن عبدالعزیز آفرین ، محمد حنیف علی اور دیگر موجود تھے ۔۔