ملک و ملت کو یکسا ں سیول کوڈ کے نقصانات سے بچانا وقت کا اہم تقاضہ

   

لاپرواہی و کوتاہی نہ کرنے کی خواہش، کاماریڈی میں علماء و دانشوروں کا اجلاس

کاماریڈی :8؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء ہند کے صدر محترم امیر الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم العالیہ کی ہدایت اور مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی کی ایماء پر جمعیۃ علماء کاماریڈی کیجانب سے مختلف مساجد ومقامات وتنظیموں کی کاوشوںسے لاء کمیشن انڈیا کو میل اور خطوط بھیجنے کی کوششیں جاری ہیں، حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے کہا کہ ملک وملت کو یکساں سیول کوڈ کے نقصانات سے بچانا اور مسلم پرسنل لاء کی حفاظت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اگر اس میں کوتاہی برتیں گے توکہیں ایسا نہ ہو کہ لمحوں نے خطاء کی صدیوں نے سزاء پائی کے مستحق بن جائیں۔ یکساں سیول کوڈ کے سلسلے میں دانشوران اور ذمہ دار احباب کے منعقدہ مشاورتی اجلاس بمقام حسن پیالس فنکشن ہال اسلام پورہ کاماریڈی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا، مفتی عمران خان قاسمی صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی نے یکساں سیول کوڈ کے ملک وملت پر پڑنے والے خطرناک اثرات ودرپیش مسائل پر روشنی ڈالی، نیز کہا کہ کاماریڈی ضلع کے تمام منڈلس میں شعور بیداری مہم میں جمعیت علماء کے ذمہ داران کے علاؤہ مساجد کمیٹیوں کے صدور ونوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں میر فاروق علی خازن جمعیۃ علماء کاماریڈی، محمد نظیر کونسلر نے ملک سے محبت، ملت اسلامیہ کا درد رکھنے والے تمام متحرک احباب کو محلہ واری سطح پر کام کرنے کی ترغیب دی، عبداللہ بن حسن الجہوشی صدر جامع مسجد مرکز کی سرپرستی ودعاء پر اجلاس مکمل ہوا، اللہ تعالیٰ تمام احباب کی جدو جہد کو ملک وملت بالخصوص مسلمانان ہند کے لئے نفع کا ذریعہ بنائے، ایاز بھائی علی معاذ، حافظ محمد اسحق، محمد ضیاء الدین ٹیچر سکریٹری سٹ جمعیۃ کے علاؤہ ذمہ داران کاماریڈی، دومکنڈہ و ماچاریڈی منڈل کے ذمہ داران نے شرکت کی، عزیز الدین عزیز صدر جمعیۃ حلقہ اسلام پورہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔