ملک پریشانی سے گزر رہا ہے گواسکر کا ریمارک

   

نئی دہلی ، 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لجنڈری سنیل گواسکر نے آج اعتماد ظاہر کیا کہ ہندوستان موجودہ ’’پریشانی‘‘ پر قابو پالے گا جو ملک گیر سطح پر اسٹوڈنٹس کے احتجاجوں کے سبب پیدا ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی کئی بار نازک حالات پیش آئے اور ملک نے ان سے بخوبی نمٹا ہے۔ اس طرح موجودہ پریشانی بھی دور ہوجائے گی۔ وہ 26 واں سالانہ لال بہاد شاستری میموریل لیکچر دے رہے تھے۔ مثالی اوپنر گواسکر کا ہندوستان کے حقیقی نظریہ پر ایقان ہے جو شہریوں کو بحران کی اس گھڑی سے باہر نکلنے میں مدد کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے بعض نوجوان سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں، ان کو جماعتوں میں ہونا چاہئے۔