ملک پر فاشسٹ طاقتیں کو کنٹرول ‘طلبا کی آواز سے خوف

,

   

راہول گاندھی کا رد عمل ۔ حکومت کی مدد کے بغیر ایسا ہونا ممکن نہیں ۔ پی چدمبرم کا بیان
نئی دہلی 5 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کی اپوزیشن جماعتوں نے آج جے این یو میں ہوئے حملہ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ ملک پر فاشسٹوں کا کنٹرول ہوگیا ہے اور وہ بہادر طلبا کی آواز سے خوف کھا رہے ہیں تاہم بی جے پی نے اس واقعہ میں ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے رول کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ جے این یو میں ہوئے حملے میں 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ راہول گاندھی نے اس واقعہ پر صدمہ کا اظہار کیا اور ادعا کیا کہ یہ خوف کی علامت ہے کہ فاشسٹ طاقتیں ہماری قوم پر کنٹرول میں آگئی ہیں اور انہیں طلبا سے خوف ہوگیا ہے ۔ راہول نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ جے این یو طلبا اور اساتذہ پر نقاب پوش غنڈوں کا حملہ انتہائی افسوسناک ہے ہمارے ملک پر فاشسٹ طاقتوں کا کنٹرول ہوگیا ہے اور وہ بہادر طلبا کی آواز سے خوف کھا رہی ہیں۔ آج جے این یو میں ہونے والا تشدد اسی خوف کی عکاسی کرتا ہے ۔ بی جے پی ترجمان نلن کوہلی نے کہا کہ کسی بھی قسم کے تشدد کی مذمت کی جانی چاہئے تاہم یہ بھی غور کرنا چاہئے کہ کچھ لوگوں کی ذہنیت اس ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ ان لوگوں کو ٹکڑے ٹکڑے گینگ کہا جاتا ہے اور ان کا نظریہ امن کا نہیں ہوسکتا ۔ بی جے پی نے اس سارے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ سی پی ایم لیلار سیتارام یچوری نے کہا کہ یہ حملہ ثابت کرتا ہے کہ جے این یو انتظامیہ اور اے بی وی پی نے ساز باز ہے کہ یہاں تشدد کیا جائے اور طلبا و اساتذہ کو نشانہ بنایا جائے ۔ یہ اقتدار پر رہنے والی طاقتوں کا منصوبہ بند حملہ ہے ۔ حکومتیں خوف زدہ ہیں۔ کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے واضح کیا کہ ٹی وی پر ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح لوگ یہاں گھس رہے ہیں۔ اگر یہ ٹی وی پر لائیو ہوتا ہے تو یہ حکومت کی مدد کے بغیر نہیں ہوسکتا ۔ یہ سب کچھ ناقابل یقین ہے ۔