ملک پیٹ ، راجندر نگر میں 3 افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ ، راجندر نگر اور کے پی ایچ بی علاقوں میں پیش آئے علحدہ واقعات میں تین افراد نے خودکشی کرلی ۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق 33 سالہ وینکٹیش کمار جو حیدر شاہ کوٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 2 سال سے یہ شخص ذہنی بیماری کا شکار تھا اور اس کا علاج جاری تھا اور گذشتہ روز سے یہ شخص روبی اولڈ ایج ہوم ملک پیٹ میں رہتا تھا ۔ جس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 19 سالہ جیون جو لاتور کا متوطن تھا ۔ یہاں عطاپور کے علاقہ میں گذشتہ چند روز سے اس کے ماما کے یہاں رہتا تھا ۔ اس نے 30 نومبر کے دن انتہائی اقدام کیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 30 سالہ ارجن جو پیشہ سے میستری تھا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ علاقہ میں رہتا تھا ۔ شدید مالی پریشانیوں کے سبب اس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔