ملک پیٹ تا سعید آباد نوجوانوں کی بائیک ریسنگ و اسٹنٹ بازی

   

حیدرآباد : مضافاتی علاقوں کے بعد اب نوجوان اب شہر کی سڑکوں پر بھی تیز رفتار گاڑی چلا کر اسٹنٹ کرتے ہوئے عوام کی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔ اتوار کی صبح نوجوانوں کے گروپ نے ملک پیٹ تا سعیدآباد بائیک ریسنگ اور کرتب کرکے عوام کو خوفزدہ کیا ہے ۔ ریسنگ میں کار کا بھی استعمال کیا گیا اور اس کار نے بعض نوجوانوں کو ٹکر دیدی ۔ صبح کی اولین ساعتوں میں نوجوانوں نے اسٹنٹ بازی کے ذریعہ عوام کی جان کو خطرہ میں ڈالا ۔ وہاں پر موجود عوام نے ان مناظر کو اپنے موبائیل فون میں قید کیا اور بعد ازاں یہ ویڈیو پر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ سعیدآباد پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے اور ازخود کارروائی کرنے کی اطلاع ہے ۔