ملک پیٹ ریل اینڈ برج کے زیریں سڑک کی توسیع

   

حیدرآباد: ملک پیٹ ریل انڈر برج کے نیچے ٹریفک جام کے مسائل جلد ختم ہوجائیں گے ۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے ایس آر ڈی پی کے تحت اس ٹریفک کے مسائل کا شکار سڑک کی توسیع کے عمل کو تیز کرنے کے اقدامات کئے جانے لگے ہیں اور اس سلسلہ میں جی ایچ ایم سی کی جانب سے ساؤتھ سنٹرل ریلوے کو 10 کروڑ کی اجرائی بھی عمل میں لائی جاچکی ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ ملک پیٹ ایس آر ڈی پی کے لئے حصول جائیداد کے عمل کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ جی ایچ ایم سی نے ریلوے حکام سے خواہش کی ہے کہ وہ تعمیراتی کاموں کے آغاز کو بھی یقینی بنانے کے اقدامات کریں ۔ شہر حیدرآباد میں ایس آر ڈی پی کے تحت جن سڑکوں کی توسیع کے اقدامات کئے جارہے ہیں ان میں مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے عہدیداروں کے مطابق ملک پیٹ اسٹیشن روڈ پر واقع ریل انڈر برج کی توسیع کے اقدامات کو ناگزیر تصور کئے جانے کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس راہداری پر سڑ ک کی توسیع کے اقدامات کئے جائیں۔ جی ایچ ایم سی اور ریلوے حکام نے مشاورت کے بعد جو منصوبہ تیار کیا ہے اس کے مطابق اس ریل انڈ برج کے نیچے ایک اور راہداری کی تعمیر کے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور جو نئی راہداری ہوگئی وہ 4میٹر اونچی اور 11میٹر وسیع ہوگی۔عہدیداروں کا کہناہے کہ اس نئی راہداری کی تعمیر کے بعد اس سڑک پر موجود ٹریفک کے مسائل کا مستقل حل برآمد ہوجائے گا۔حیدرآباد روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کارپوریشن کی نگرانی میں شروع کئے جانے والے اس کام کے سلسلہ میں عہدیداروں نے بتایا کہ جلد ہی کارپوریشن کی جانب سے ان کاموں کی تکمیل کے اقدامات کئے جائیں گے۔ بتایاجاتا ہے کہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کو سڑک کی توسیع کیلئے جائیدادوں کے حصول کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے اور کہا جا رہاہے کہ جاریہ ماہ کے اواخر سے قبل اس سڑک پر موجود جائیدادوں کو حاصل کرنے کے اقدامات مکمل کرلئے جائیں گے جبکہ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔