آدھی رات بعد پکوان گیس پھٹ پڑنے کے بعد زور آزواز سے پریشان افراد گھروں سے نکل پڑے
حیدرآباد ۔ یکم؍ مارچ (سیاست نیوز) شہر کے علاقوں سرورنگر اور ہفتہ کی شبہ دو مختلف گھروں میں گیس سلنڈر پھٹ پڑے جس کے نتیجہ میں چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ آدھی رات کو زور آوازوں کے ساتھ سبب دونوں علاقوں کی عوام دہشت زدہ ہوئے اور وجہ معلوم کرنے کے لئے گھروں کے باہر نکل پڑے ۔ پہلا دھماکہ دو بجے رات کو سرور نگر پی این ٹی کالونی میں ہوا ‘ پکوان گیس سلنڈر جس گھر میں پھٹ پڑا وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔ دوسرا ملک پیٹ وینکٹا دری نگر میں پیش آیا جس میں پکوان گیس سلنڈر پھٹ پڑنے سے ایک ہی گھر کے چار افراد شدید زخمی ہوگئے بتایا جاتاہے کہ رات دیر گئے آسمان گڑھ کے مکان میں سلنڈر گیس کے اخراج کے بعد پھٹ پڑا اور آگ کی لیپٹ میں آ کر چھ افراد شدید زخمی ہوگئے ‘ جنہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت لکشمایا ‘ یاداماں ‘ اور ان کے پوتا پوتی مکیش اور تجسونی زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ گیس کے اخراج کے بعد ریفریجریٹر کے سلنڈر سے پیدا شدہ شعاعوں کے سبب پیش آیا ۔ جہاں آگ کی چنگاری نے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اور سلنڈر تھراموائیٹ چنگاری کے سبب آگ بھڑک اٹھی ۔ دھماکہ کے سبب مکان کی کھڑکیوں کے شیشہ ٹوٹ گیا اور زور دار آواز سے علاقہ میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا تھا ۔ ۔ وینکٹا دری کے گھر سلنڈ پھٹ پڑنے کے بعد دھماکہ شدت سے کھڑکیوں کے آئینے چکنا چورہوگئے اور چھت کے ٹکڑے گر پڑے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔