ملک پیٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب موٹر گاڑیوں کو جلانے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد۔ 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) چادر گھاٹ پولیس نے ملک پیٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب پانچ گاڑیوں کو جلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ذاکر محمد 32 سالہ جو ملک پیٹ میں فٹ پاتھ پر سوتا تھا جس کا آبائی مقام ممبئی ہے روزگار کی تلاش میں آٹھ سال قبل وہ حیدرآباد میں یومیہ مزدوری کرکے زندگی گذار رہا تھا وہ شراب اور دیگر برائیوں میں مبتلا ہوگیا تھا ۔ اس نے اپنے ذہنی اطمینان کے لئے میٹرو اسٹیشن ملک پیٹ کے پاس پارک کی گئی پانچ گاڑیوں کو جلا دیا تھا۔ چادر گھاٹ پولیس اور ساوتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذاکر محمد کو اکبر باغ سے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور عدالتی تحویل میں بھیج دیا