حیدرآباد /6 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ حیدرآباد میٹرو ریل اسٹیشن کے قریب پارکنگ میں لگی آگ سے 5 بائیکس تباہ ہوگئی ۔ اس واقعہ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ عملہ نے آگ پر قابو پایا گیا ۔ تاہم اس وقت تک موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئی تھی ۔ میٹرو اسٹیشن کے قریب فراہم کردہ پارکنگ میں یہ حادثہ آج شام پیش آیا ۔ درمیان سڑک بڑی آگ سے علاقہ میں خوف پیدا ہوگیا اور راہگیروں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ کثیف دھواں اور آگ کے سبب راہگیروں میں دہشت پیدا ہوگئی ۔ شہر حیدرآباد میں آتشزندگی کے واقعات پیش آتے جارہے ہیں جو شہریوں کیلئے خوف کا سبب بن رہے ہیں۔ پولیس نے آج ایک طرف آگ پر قابو پانے کے ساتھ ٹریفک کو بحال کرنے بھی اقدامات کئے اور پارکنگ میں لگی آگ کی وجوہات کا پتہ چلایا جارہا ہے ۔ ع