حیدرآباد۔ چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں دو نوجوانوں کو تیز رفتار آر ٹی سی بس نے روند ڈالا۔ پولیس کے مطابق مہلوک نوجوان طالب علم قدیم ملک پیٹ کے رہنے والے تھے موٹر سیکل پر شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ سہیل ہوٹل کے سامنے یہ حادثہ پیش آیا۔ان کی شناخت 19 سالہ شعیب اور الاف کی حیثیت سے کی گئی۔ حادثہ کے بعد علاقہ میں ٹریفک جام ہوگئی۔ اس واقعہ پر برہم عوام نے احتجاج کیا اور آر ٹی سی بس ڈرائیور کو نشانہ بنایا جس کے باعث کچھ دیر کیلئے کشیدگی پیدا ہوگئی۔ پولیس ٹیم نے حادثہ کے مقام پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا۔ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔