ملک پیٹ میں دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد /6 مارچ ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ کے علاقہ میں آن لائن سٹہ کے عادی ایک اور نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق 26 سالہ جی سرینواس گوڑ جو دلسکھ نگر کے ایک ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ گوڑ کا تعلق ونپرتی سے بتایا گیا ہے ۔ اس نے کل انتہائی اقدام کرتے ہوئے ہاسٹل کے روم میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق آن لائن گیم میں گوڑ رقم ہار چکا تھا اور اس کو مالی پریشانیاں لاحق ہوگئی تھیں جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع