ملک پیٹ میں دو سٹہ باز گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /27 جنوری (سیاست نیوز) ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے آسمان گڑھ ملک پیٹ میں واقع ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے دو سٹے بازوں کو گرفتار کرلیا جو غیرمجاز طور پر گھوڑوں کے ریس کی سٹے کی رقم حاصل کررہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 55 سالہ کے راجگوپال اور اس کا بھائی کے شام اپنے مکان واقع آسمان گڑھ سے ملک پیٹ ریس کورس میں منعقد ہونے والے گھوڑ کی ریس پر غیرمجاز طورپر سٹے کی رقم وصول کررہے تھے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے وہاں دھاوا کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 10 ہزار نقد رقم ، لیاپ ٹاپ اور موبائیل فون برآمد کرلیا ۔ گرفتار افراد کو ملک پیٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔