2021 میں شروع کیا گیا تھا ۔ ٹنڈرنگ کے عمل کی وجہ سے تاخیر
حیدرآباد 22 اپریل : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کے ملک پیٹ میں زیر تعمیر بریج کی تکمیل کیلئے پراجکٹ کو ساوتھ سنٹرل ریلوے و حیدرآباد روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ نے 2021 میں شروع کیا تھا جو ابھی تک مکمل نہیں ہوا ۔ اس ٹنڈر کو وزارت ریلوے کی طرف سے اپنائے گئے ٹنڈرنگ کے عمل کی وجہ سے کام میں تاخیر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے نلگنڈہ چوراہا ، دلسکھ نگر ، چنچل گوڑہ اور اطراف کے علاقوں کے مسافرین کو مشکلات پیدا ہورہی ہے اور شام کے وقت ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے ۔ ایچ آر ڈی سی ایل نے اپروچ روڈ کیلئے سی سی روڈ کا کام مکمل کرلیا اور کچھ کام باقی رکھ دیا اور مسافرین کو اس سڑک کے استعمال نہ کرنے رکاوٹیں ڈالنے کے باوجود عوام ٹریفک مسئلہ سے بچنے اس سڑک کا استعمال کررہے ہیں ۔ ایچ آر ڈی سی ایل اہلکاروں نے بتایا کہ نا مکمل کام کو تیزی سے انجام دے کر ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف ہے جس کے بعد یہ سڑک عوام کیلئے کھول دی جائے گی ۔ شام کے وقت بھیڑ ہوتی ہے جس سے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اگر اس کام کو تیزی سے انجام دیا گیا تو جلد مکمل ہوگا اور عوام کیلئے کافی راحت ہوگی ۔۔ ش