ملک پیٹ میں سڑک حادثہ ، ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد : /9 فبروری (سیاست نیوز) ملک پیٹ علاقہ میں سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سید نصرت الیاس اسمعیل 48 سال ساکن چنچل گو ڑہ اتوار کی صبح 6.30 بجے اپنی بائیک پر جارہے تھے جیسا ہی وہ ملک پیٹ میں گنج کے علاقے پہنچے ۔انہوں نے ایک ٹرک کو ٹکر دیدی اور زخمی ہوگئے ۔ شدید زخموں کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ اطلاع پر پولیس پہنچی اور اس نے مقدمہ درج کرکے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کردیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ (ش)