ملک پیٹ میں مکان پر بجلی گرنے سے سنسنی

   

حیدرآباد 8 اکٹوبر (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں وقفہ وقفہ سے شدید بارش جاری ہے اور آج شام علاقہ ملک پیٹ میں ایک سرکاری ملازم کے مکان پر بجلی گرنے کے نتیجہ میں سنسنی پھیل گئی۔ یہ واقعہ چادرگھاٹ پولیس حدود میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس کے قریب واقع ریڈی کالونی میں سرکاری زبان ناگیشور راؤ کے مکان پر اچانک بجلی گری۔ جس کے نتیجہ میں مکان کی چھت اور دیواروں میں شگاف پڑگئے اور اسبسطاس شیٹس بھی ٹوٹ گئیں۔ لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بجلی گرنے کے دوران آواز اتنی شدید تھی کہ مکان میں موجود افراد اور مقامی عوام خوف و ہراس پھیل گیا۔ مذکورہ سرکاری ملازم کے اپنے مکان کی چھت کا معائنہ کرنے کے بعد اُسے پتہ چلا کہ بجلی گرنے کے نتیجہ میں چھت اور دیواروں کو شدید نقصان ہوا ہے۔ اِس واقعہ کے بعد ناگیشور راؤ کے مکان کو دیکھنے کے لئے مقامی عوام جمع ہوگئے۔