حیدرآباد ۔ ملک پیٹ کے علاقہ میں ایک پولیس کانسٹبل کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ 35 سالہ ابھیشیک نائک نے اپنے مکان میں جلیٹ بلیڈ کے ذریعہ ہاتھ اور گلا کاٹ کر خودکشی کرلی۔ دو دن قبل اپنی بیوی بچوں کو آبائی مقام کوداڑ روانہ کرنے کے بعد اس نے انتہائی اقدام کیا۔ سال 2014 میں نائک نے پولیس ڈپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کی تھی اور مادنا پیٹ پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہا تھا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ ابھیشیک نائک مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے کل ڈیوٹی سے واپسی کے بعد انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس کانسٹبل کی خودکشی کے بعد محکمہ پولیس میں سنسنی پیدا ہوگئی۔ پولیس کے مختلف شعبوں میں اس کانسٹبل کا انتہائی اقدام موضوع بحث بنا رہا۔