داخلہ مفت ، ماسٹر شیف پونیت مہتا ذائقہ دار پکوان کے طریقے بتائیں گے
حیدرآباد۔25فبروری(سیاست نیوز) سیاست نیو ر فریڈم سن فلاور ریفائنڈ آئیل کی خواتین او رلڑکیو ں کے لئے مفت کوکری کلاس کا 27فبروری کو آفیسر س میس ملک پیٹ میںشاندار پیمانے پر منعقد ہوگا ۔ اس کوکری کلاس کی ماسٹر شیف پونت مہتا نگرانی کریں گے اور ہمہ اقسام کے پکوان کا طریقہ بتائیں گے ۔شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میںسیاست اور فریڈم سن فلائور ریفائنڈ ائیل کے زیر اہتمام اس طرح کی پکوان کلاسس کا اہتمام کیاجاتا ہے مفت کوکری کلاسس میں داخلہ بذریعہ رجسٹریشن رہے گا۔ کلاسس میںحصہ لینے کے لئے اپنا نام عمر اورپتہ لکھ کر فون نمبر8919493509 واٹس ایپ یا ایس ایم ایس کے ذریعہ ارسال کریں۔سیاست او رفریڈ م سن فلائور آئیل کی اس کی پہل کا مقصد پکوان کے میدان میںخواتین او رلڑکیوںکو نت نئے پکوان سے واقف کروانا اور انہیں دنیابھر کی کھانے کی ڈشیں تیار کرنے کا قابل بنانا ہے۔ماسٹر شیف پونت مہتا ماہر پکوان ہیں ‘جس سے کوکری کلاسس کے دوران پکوان میںذائقہ اور مصالحہ جات کا استعمال کرتے ہوئے کھانے میں لذت پیدا کرنے کے متعلق سوالات بھی کردیں گے ۔حیدرآبادی کھانے‘ ناشتہ‘ لنچ او رڈنر پر مشتمل پکوان کی تیاری اور دسترخوان پر کھانے لاکر رکھنے سے قبل اس کو سجانے کا طریقہ کار بھی ماسٹر شیف پونت مہتا بتائیں گے۔سیاست اور سن فلاو ر فریڈم سن فلائور آئیل کی جانب سے سابق میںمنعقدہ کوکری کلاسس میں ہزاروں خواتین او رلڑکیوں نے پکوان میں مہارت حاصل کی ۔ اس مرتبہ علاقے ملک پیٹ کی خواتین او رلڑکیوں کے لئے یہ موقع فراہم کیاگیا ہے ۔ کوکری کلاسس کا حصہ بن کر پکوان میںمہارت حاصل کریں۔ کوکری میںشرکت کے خواہش مند سے گذار ش کی جاتی ہے وہ ایک عدد قلم ‘ یا پنسل اور نوٹ بک بھی ساتھ رکھیں تاکہ ماسٹر شیف کے نسخوں کو تحریر کرکے اس پر گھر میںپریکٹس جاسکے۔ مزید تفصیلات کے لئے 8919493509 پر ربط کریں۔